لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کے لیے محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو سکوڈ میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے وہ اب تک مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے زاہد محمود لیگ سپنر شاداب خان کے متبادل کے طور پر بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے ، دونوں ٹیموں کے مابین وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔
زاہد محمود اِن، نواز آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
پیر 21 مارچ 2022ء
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کے لیے محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو سکوڈ میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے وہ اب تک مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے زاہد محمود لیگ سپنر شاداب خان کے متبادل کے طور پر بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے ، دونوں ٹیموں کے مابین وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 21 مارچ 2022ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں