میکسیکو سٹی( ویب ڈیسک) میکسیکن ریاست تلاکسالا میں ایک استاد نے گریجویشن کے امتحان میں نقل سے روکنے کے لیے طالب علموں کو اُن کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنا دیئے ۔ کمرہ امتحان میں لی گئی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد بحث چھڑ گئی ہے کہ صرف نقل روکنے کی غرض سے دورانِ امتحان طالب علموں کے ساتھ ایسا توہین آمیز سلوک مناسب ہے یا نہیں؟کمرہ امتحان کی یہ تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بچوں کے والدین آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’غیر انسانی عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے ٹیچر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔