Common frontend top

افتخار گیلانی


مودی کا دورہ سرینگر اور انتخابی بگل


بھارت میں جلد ہی عام انتخابات کابگل بجنے والا ہے ۔امید ہے کہ اپریل اور مئی میں کئی مرحلوں میں ان کو مکمل کیا جائیگا۔ ویسے تو حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہمیشہ ہی انتخابی کمپین کے موڈ میں رہتی ہے مگر اس بار 7 مارچ کو سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں عوامی جلسہ سے خطاب کرکے وزیر اعظم نریند ر مودی نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ووٹروں کو لبھانے کیلئے کشمیر کا بھرپور استعمال کیا جائیگا۔ 2019کے انتخابات میں پاکستان کو سبق سکھانے کو انتخابی موضوع بنایا گیا
بدھ 13 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

ملت کا درد مندشفیق الرحٰمن برق چلا گیا۔۔۔(2)

جمعرات 07 مارچ 2024ء
افتخار گیلانی
‘‘ سرائے ترین محلہ میں ہی ایک شخص نے بتا یا کہ کس طرح جب ان کے بھائی کو پولیس پکڑ کر لے گئی تھی، تو آدھی رات کوبرق صاحب ان کے اہل خانہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات بھر وہیں رہے، تاآنکہ صبح اس کو اپنے ساتھ رہا کروا کے گھر لاکر ہی دم لیا۔ اس سے یہ بات بھی نقش ہوگئی،کہ مقامی طور پر مسلمانوں کا ایشو تعمیر و ترقی کے بجائے پولیس اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے بچاو ہی ان کی ترجیح ہے۔ رام پور میں اعظم خان نے ترقیاتی کام توکروا ئے
مزید پڑھیے


ملت کا درد مندشفیق الرحمن برق چلا گیا

بدھ 06 مارچ 2024ء
افتخار گیلانی
غالباً1999میں، پارلیمنٹ کے جس سیشن میں وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی تیرہ ماہ کی حکومت ایک ووٹ سے تحریک اعتماد ہار گئی ، تو انہی دنوں میں نے باقاعدہ بھارتی پارلیمان کی کارروائی کور کرنا شروع کردی تھی۔ گراونڈ فلور پر سینٹرل ہال سے متصل ریڈنگ روم (جو ان دنوں لائبریری ہوتی تھی)کے ایک کونے میں نورانی چہرے والا ایک شخص ظہر اور عصر کی نماز پڑھتے ہوئے نظر آتا تھا۔ اس کے آتے ہی اسٹاف ایک کونے میں سفید چادر بچھاتے تھے اور وہ وہاں سر بہ سجود ہو جاتے تھے۔ یہ ریڈنگ روم برطانوی دور اقتدار
مزید پڑھیے


چناروں کے سائے ،شارجہ میں کرکٹ اور کشمیر ……(2)

جمعرات 29 فروری 2024ء
افتخار گیلانی
2011 میں بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران، وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کو صوبہ پنجاب کے موہالی میں اپنے ساتھ میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ اس سے تعلقات میں نسبتاً بہتری آئی، جو 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد نچلی سطح پر آگئے تھے۔ سفارتی آلے کے طور کرکٹ کے استعمال کی تاریخ تو ویسے 1952 سے ہی شروع ہوئی۔ تقسیم کے فسادات اور کشمیر پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے محسوس کیا کہ کھیل سے عوام کے درمیان رابطہ بحال ہو
مزید پڑھیے


چناروں کے سائے ،شارجہ میں کرکٹ اور کشمیر

بدھ 28 فروری 2024ء
افتخار گیلانی
ساحل سمندراور پہاڑو ں کے دامن سے غروب آفتاب کے دلکش نظارے کا لطف اٹھانے کے مواقع تو کئی بار نصیب ہوئے ہیں،مگر ابھی حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں جا کر معلوم ہوا کہ ریگستان میں بھی یہ نظارہ کچھ کم مسحور کن نہیں ہوتا ہے۔جب اس سنہری ریت اور صحرا کی یخ بستہ رات میں فلڈ لائٹس کے نیچے کرکٹ کا اسٹیج سجا ہو، تو کھیل کے علاوہ سیاسی ہم آہنگی، رابطوں اور تعامل کا ذریعہ بنے، تو اس کا لطف ہی دوبالا ہو جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جب امارات کے
مزید پڑھیے



پاکستانی انتخابی نتائج اور بھارتی مبصرین کی آراء

بدھ 14 فروری 2024ء
افتخار گیلانی
چند بر س قبل بھارتی دارالحکومت دہلی میں صحافیوں کی ایک انجمن کا الیکشن ہو رہا تھا،جس میں ایک سینئر صحافی کپور صاحب کو دوستوں نے صدارتی کرسی پر بٹھانے کیلئے میدان میں اتارا۔ وہ اس کے اہل بھی تھے۔ ان کے مقابل دو اور امیدوار بھی تھے، مگر چونکہ کپور صاحب خاصے سینئر اور سبھی کے کام آنے والے مقبول صحافی تھے، اس لئے ان کا جیتنا ایک رسمی کارروائی لگتی تھی۔پریس انفارمیشن بیورو میں کسی صحافی کا کام پھنسا ہو ہوتا تھا، تو کپور صاحب حاضر۔کسی وزیر کے ساتھ ملاقات طے نہیں ہوتے تھی، تو کپور صاحب
مزید پڑھیے


’’ہندو بھارت میں مسلمان‘‘(صحافی ضیاء السلام کی کتاب )……(2)

جمعه 09 فروری 2024ء
افتخار گیلانی
اکثر ہدایت کار تو خوش ہیں کہ وہ حکومت کی پالیسی کی تشہیر کرتے ہیں اور یہ رشتہ باہمی طور پر مفید ہے۔تاریخ اس قدر مسخ کی جا رہی ہے کہ ان فلموں کو دیکھ کر ہی گھن آتی ہے۔ سمراٹ پرتھوی راج فلم میں بتایا گیا ہے کہ پرتھوی راج نے محمد غوری کو قتل کردیا تھا۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ غوری تو 1206تک زندہ تھا، اور پرتھوی راج کی موت 1192میں ہوئی تھی۔ پدماوت فلم میں تو علاوالدین خلجی کو ایک ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے، مگران فلموں سے جو ذہن سازی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے


’’ہندو بھارت میں مسلمان‘‘(صحافی ضیاء الاسلام کی کتاب )

بدھ 07 فروری 2024ء
افتخار گیلانی
مارچ 2020، جب کرونا وباء کی پرچھائیں نمودار ہونا شروع ہو چکی تھیں ، ماسک پہننا ابھی تک ضروری قرار نہیں دیا گیا تھا۔ بھارت کے وسطی صوبہ مدھیہ پردیش کے بیتو ل شہر کے رہائشی دیپک بندھیلا، جو پیشے سے وکیل ہیں اور صحافی بھی رہے ہیں ، صبح سویرے ذیابیطس کی دواء لینے مقامی اسپتال کی طرف رواں تھے ۔ باریش ہونے کی وجہ سے بندھیلا کو دیکھ کر مسلمان ہونے کا دھوکہ ہوجاتا ہے۔ شہر کے چوراہے پر پولیس کے اہلکاروں نے ماسک کے بغیر گھومنے کی وجہ سے ان کو روکا پھر پکڑ کر خوب زد
مزید پڑھیے


کشمیر: پروفیسر حفصہ کنجوال کی فکر انگیز اور چشم کشا کتاب…(2)

جمعه 02 فروری 2024ء
افتخار گیلانی
بخشی کو احساس تھا، کہ کشمیر ی عوام کو قابو میں رکھنے کا واحد طریقہ یہ تھا کہ گرفتاریوں اور سخت نگرانی وغیرہ کے ساتھ ساتھ خطے کو معاشی خوشحالی فراہم کرنے کے علاوہ عوام کو مصروف بھی رکھا جائے، جس کیلئے ہر سال جشن کشمیر منانے کی روایت قائم ہوئی اور تقریباً ہر نئے دن بالی ووڈ کے اداکاروں کو کشمیر کے دورے کرائے جاتے۔ خوراک کی سبسڈی بخشی کا ایک بڑا کارنامہ تھا، جس کی وجہ سے اس کو اب بھی یاد کیا جاتا ہے۔ کشمیر کے ایک معمر صحافی پران ناتھ جلالی نے ایک بار راقم کو
مزید پڑھیے


کشمیر: پروفیسر حفصہ کنجوال کی فکر انگیز اور چشم کشا کتاب

بدھ 31 جنوری 2024ء
افتخار گیلانی
یوں تو جنوبی ایشیاء کے انتہائی بدقسمت خطہ کشمیر پر لاتعداد کتابیں تحریر کی جاچکی ہیں، تاہم امریکی ریاست پنسلوینیہ کی یونیورسٹی میں پروفیسر، حفصہ کنجوال کی حال ہی میں شائع کتاب Colonizing Kashmirتحقیق کے حوالے سے ایک اہم اضافہ ہے۔یہ کتاب مجموعی طور پر 1953ء کے بعد کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے، جب جموں وکشمیر کے پہلے وزیر اعظم (ان دنوں وزیر اعلیٰ کے بجائے وزیر اعظم کی پوسٹ ہوتی تھی) شیخ محمد عبداللہ کو برطرف اور گرفتار کرکے بخشی غلام محمد کو مسند پر بٹھایا گیا تھا۔ اگلے دس سال تک بخشی اقتدار میں رہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں