کراچی(کلچرل رپورٹر) اداکارہ اقرا عزیز سیریل کلر کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال‘‘ پر پنجاب میں پابندی لگنے پر برہم ہوگئیں۔100 بچوں کے قاتل لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ 28 جنوری کو ریلیز ہونی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش سے صرف ایک روز قبل فلم کی ریلیز روک دی۔ فلم پر لگنے والی پابندی کے باعث جہاں یاسر حسین نے اعتراض کیا تھا وہیں ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی نہایت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اور کہا کہ ’’ہم کیوں اس حقیقت کو قبول نہیں کرسکتے کہ یہ واقعی 90 کی دہائی میں ہو اتھا۔ کیا صرف کامیڈی فلم یا پیار بھرا ڈراما ہی پاکستان میں تفریح کا ذریعہ ہے ۔