لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان سے انٹرنیٹ پر تلاش کیے جانے والے مقبول ترین ڈراموں اور فلموں کی فہرست جاری کر دی ہے پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ مقبول ہالی وڈ کی معروف فلم ایونجرز اینڈ گیم ہے جو کہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے ولی فلموں میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کا مشہور ریئلٹی شو بگ باس ہے ۔گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا بنایا گیا پاکستانی ڈرامہ عہدِوفا تیسرے نمبر ہے۔ ڈرامہ سیریل سنو چندہ سیزن 2 چوتھے نمبر پر ہے۔ سال 2019 میں پاکستانی ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو بھی خوب پزیرائی ملی اور یہ ساتویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔