لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکار احمد سفیان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے اور میں اسی کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہا ہوں ،پاکستان میں بہترین رائٹر ، ڈائریکٹر اور اداکار موجود ہیں اور اچھے موضوعات پر فلمیں بھی بن رہی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں احمد سفیان نے کہا کہ ناکامی اور کامیابی زندگی کا حصہ ہے اور میں ناکامی سے مایوس ہونے کی بجائے ناکامی کی وجہ بننے والی اپنی خامیوں کو تلاش کرتا ہوں ۔