اوسلو(ویب ڈیسک)ناروے میں ایک جدید ترین ماحول دوست عمارت بنائی گئی ہے جو اپنے استعمال سے دگنی بجلی تیارکرتی ہے ، اس کی ڈیزائننگ خاص انداز سے کی گئی ہے جو سورج کی روشنی کو بھرپور طریقے سے جمع کرتی ہے ۔اس منفرد عمارت کی چھت پینٹاگون (پانچ پہلو) شکل کی ہے جس پر تین ہزار مربع میٹر وسیع شمسی (سولر پینل) لگے ہیں۔ یہ پینل سالانہ 5 لاکھ کلو واٹ گھنٹے کی بجلی بناتے ہیں جو عمارت کی روزمرہ ضرورت سے دگنا ہے ۔ اس عمارت کو سنوایٹا کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور عمارت کو ’براتورکایا‘ کا نام دیا گیا ہے ۔