لاہور(شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ اگرعزم کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ’’ میرا نام ہے محبت ‘‘جیسی لازوال فلمیں تخلیق نہ کی جا سکیں ،سکرپٹ کسی بھی فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے لیکن اس پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جس کی ضرورت ہے ،ڈائریکٹر کسی بھی پراجیکٹ میں کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کسی اہل شخص کے پاس ہی ہونی چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے کہا کہ کراچی میں بننے والی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں اگر سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو لاہور بھی دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا گڑھ بن سکتا ہے ۔