سجاد قادر

بہت کم فلموں میں ایشوریا رائے اور امیتابھ بچن اکٹھے نظر آئے ہیں تاہم انہوں نے کئی فلموں میں سکرین پر اکٹھے کام بھی کیا جیسے محبتیں اور سرکار وغیرہ۔تاہم اب ایک اور بالی وڈ کی فلم میں دونوں سسر بہو سکرین پر رنگ جمانے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔مانی رتنام کی یہ فلم انڈین رائٹر کالکی کرشنا کے ناول’’ سن آف پنی‘‘کی کہانی پر فلمایا جا رہا ہے۔فلم میں امیتابھ اور ایشوریا کے علاوہ سائوتھ انڈسٹری کے کئی بڑے فنکار بھی رنگ دکھائیں گے۔یہ فلم باہو بلی فرنچائز کے تحت بنائی جا رہی ہے اور اس کا بجٹ باہو بلی فلم سے بھی زیادہ ہے۔فلمساز کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تین پارٹ بنائے جائیں گے جنہیں آمدہ سالوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ایشوریا کا کہنا تھا کہ مانی رتنام بہت اچھے فلمساز ہیں ان کی فلم باہو بلی نے اچھا بزنس کیا۔مجھے خوشی ہے کہ ان کے پراجیکٹ میں بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ایشوریا اور امیتابھ آخری بار گیارہ سال پہلے سکرین پر ایک ساتھ نظر آ ئے تھے۔دیکھتے ہیں اب کی بار دونوں سٹارز کی سکرین کیمسٹری شائقین کو کتنا محظوظ کر پاتی ہے۔