پشاور (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سرتاج خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ، تھانہ گلبہار کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد اے این پی کے ضلعی صدر سرتاج خان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، سرتاج خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، ان کی نعش کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، غلام بلور سمیت اے این پی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی، ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا موٹر سائیکل سواروں نے سرتاج خان کو نشانہ بنایا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہو سکتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور تحقیقات مکمل ہوئے بغیر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
اے این پی کے ضلعی صدر سرتاج خان قتل
اتوار 30 جون 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 30 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں