لاہور(وقائع نگار، 92نیوزرپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہے میراجینا مرنا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے ۔ کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں،کپتان کے سا تھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے ، سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں اور قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے ۔ راہزن کون ہے اور راہبر کون؟ قوم جان چکی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خودی کا پیغام دیا اور قوم کو عزت اور وقار سے جینا سکھایا ۔ وزیراعلیٰ صوبائی وزرا اور اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ملاقات کرنے والوں میں سردار آصف نکئی،آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور جوڑا، لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا،گلریز افضل، اعجاز بندیشہ،ٹکٹ ہولڈر احمد چٹھہ نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ سے صوبائی وزرائ،مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری،حامد یار ہراج،خیال احمد کاسترو،سمیع اللہ چودھری،رانا شہباز احمد،غزین عباسی،سید رضا بخاری،مہندرپال سنگھ،سردار احمد علی دریشک اوردیگر نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔