ممبئی(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں جنگلی جانور آبادی والے علاقوں میں نظر آرہے ہیں۔بھارتی پولیس آفیسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر ایک عمارت میں موجود ہیں جہاں سوئمنگ پول بھی ہے۔ایک بندر سے پانچ فٹ اوپر سے پانی میں چھلانگ لگائی اور وہ کمال مہارت سے تیرتا ہوا دوسری طرف چلا گیا، اسی طرح اْس کے دیگر ساتھی بھی مہارت کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیرتے ہوئے نظر آئے۔