لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ڈرامہ سیریل ’’بندھے اک ڈور سے ‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی وڈیو میں احسن خان، اشنا شاہ اور حناء االطاف بارش والے منظر کی عکس بندی کراتے دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈرامے کے ہدایت کار علی فیضان ہیں جبکہ اس کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے ۔ ڈرامہ سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے جو جلدآن ایئر کیا جائے گا۔