کراچی(سٹاف رپورٹر)ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے اب تک بیرون ملک خدمات انجام دینے والے 174 پائلٹس میں سے 166 کے لائسنس بحال کردیئے گئے جبکہ بیرون ملک کام کرنے والے 10 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیکر ان کی فرانزک تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جس کی آئندہ ہفتے رپورٹ جاری کردی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ائیر ویز میں 35، اومان اور ہانگ کانگ ائیرلائنزمیں تعینات 21 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کلیئر کردیئے ہیں اور ایک روز قبل بھی ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دیئے گئے تھے ۔