کولوراڈو(ویب ڈیسک) طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ کچھ وقت تیز روشنی میں گزارنے پر دل کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ دل کے مریضوں کو اس کا خاص فائدہ پہنچتا ہے۔ ابتداء میں یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی جسے بعد ازاں انسانوں پر بھی آزمایا گیا اور یکساں نتائج حاصل کیے گئے۔’’سیل رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں کولوراڈو یونیورسٹی کے ڈاکٹر ٹوبیاس ایکل اور ان کے ساتھیوں کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق، تیز روشنی ہمارے جسم میں موجود ایک جین ’’پی ای آر2‘‘ (PER2) کی سرگرمی کو بہتر بناتی ہے۔ دماغ کے ایک حصے میں پروٹین بنانے والا یہ جین، عام حالات میں ہمارے سونے جاگنے کے معمولات کو کنٹرول کرتا ہے۔