لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے ویڈیو لنک کانفرنس میں کہا ہے کہ اس ٹور میں اچھی بیٹنگ کی ہے جس کی خوشی ہے ۔ پچ پر گیند سپن ہونے لگا ہے اور ریورس بھی ہورہا ہے جس کے باعث جلد ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ پانچویں روز پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں ہو گا ۔ سٹیو اسمتھ اچھے فیلڈر ہیں بعض اوقات باؤنس کے باعث مسئلہ ہو جاتا ہے ۔ ہمارے پیسرز نے اچھا آغاز کیا ہے اسپنرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی ہے ۔ عثمان خواجہ کاکہنا تھا کہ پاکستانی شائقین نے بہت سپورٹ کیا اور یہاں کھیل کر بہت انجوائے کیا۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ میرے خیال میں اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ درست تھا ۔ صبح گیند ریورس بھی ہوگا اور سپن بھی ہوگا بیٹنگ آسان نہیں ہو گی ۔