ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کو حجاب تنازع پر طنز کرنے پر بھرپور جواب دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنگنا نے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے بھارت میں باحجاب خواتین کی حمایت کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں،خود کو پنجرے میں قید نہیں بلکہ آزاد کرنا سیکھو ۔کنگنا کے اس طنز پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھرپور جواب دیا ہے ، شبانہ نے کنگنا کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر تے ہوئے کہا ’’اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کریں لیکن افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست (مذہب پرست ریاست) ہے اور جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا تو ہندوستان ایک سیکولر جمہوری ریاست تھا؟!!!۔