لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار عمران اشرف کو اب ایک ساتھ سکرین پر دیکھا جا سکے گاعائزہ خان اور عمران اشرف کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب اِن دونوں منجھے ہوئے فنکاروں کو نجی چینل کی سکرین پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت یہ خبر وائرل ہے کہ یہ دونوں فنکار ڈرامہ سیریل ’’چوہدری اینڈ سنز‘‘ میں کاسٹ کیے جا رہے ہیں ۔پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ڈرامہ شائقین کافی پر جوش اور خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔مداحوں کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ وہ اپنے دو پسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ سکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے کافی بے تاب ہیں۔