لاہور(سپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی آسٹریلوی وائٹ بال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرن فنچ کریں گے جبکہ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ڈیوڈ وارنر ،گلین میکسویل، مچل سٹارک ،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے دورے کے لیے باصلاحیت اور ورسٹائل سکواڈ کا انتخاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے ٹیم تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔