لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی تشہیر کرنا اچھا نہیں لگتا، اسی لئے میڈیا سے دور رہتی ہوں ، فنکار کو صرف اپنے فن سے غرض ہونی چاہیے اور اس کی مقبولیت ہی اس کی تشہیر ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بڑی محنت او رلگن سے کام کیا ہے ۔ میڈیا سے زیادہ بات نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت کے برعکس ہے ۔جس شخص میں غرور ہوگا وہ کبھی ہنستا اورمسکراتا نہیں اور میری تو پہچان ہی ہنسنا ، مسکراہنا اور خوش رہنا ہے ۔