لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کشمیری شدید علیل ہیں جن کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے ۔اقبال کشمیری کئی امراض کا شکار ہیں جن کی حالت چند روز سے کافی خراب ہے اور وہ لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔