لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان کا مقبول میوزیکل بینڈ ’’راگا بوائز‘‘ آج لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پرفارم کرے گا جو بھارت،چین ،کینیڈا،یوکے ،آسڑیلیا،سعودی عرب،یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی پرفارم کر چکا ہے ۔یہ بینڈ حال ہی میں امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچا ہے ۔ اس حوالے سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات نے کہا ہے کہ وہ شو کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔