لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ، گلوکارہ واینکر رابی پیرزادہ اپنی تصویری نمائش سے ملنے والی آمدنی کو غریب بچوں کی تعلیم اور غریب خواتین کی بحالی میں لگائیں گی۔ایک ملاقات کے دوران رابی پیرزادہ نے بتایاکہ ان دنوں وہ اپنی پینٹنگز کو مکمل کررہی ہیں جن میں کافی مکمل ہو چکی ہیں ان پینٹگز میں انہوں نے لینڈ سکیپس،آرٹ،کیلی گرافی اور اسلامی پینگز شامل کی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ بہت جلد وہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان پینٹگز کی نمائش منعقد کریں گی جن سے وہ فنڈز اکٹھے کرکے غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے ساتھ ساتھ غریب عورتوں کے لیئے روزگار اور عملی زندگی میں ان کی بحالی کے اقدامات پر خرچ کریں گی ان تصویری نمائش سے ملنے والی آمدنی کا حساب کتاب رکھنے کے لیئے وہ ایک این جی او بنائیں گی جہاں سے ان غریبوں کی مدد تسلسل سے کی جائیگی۔