کراچی(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے چیف ایگزیکٹو آفیسرایئرمارشل ارشد ملک نے عید الفطر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اﷲ کریم ہمارے لئے نہایت مہربان ہیں اور عید کے پر مسرت کے موقع پر بتانا چاہتا ہوں کہ ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بوئنگ 777 طیارے کی بحالی سے آئندہ حج آپریشن میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ یہ ہمارے لئے عید کا تحفہ ہے اورآنے والے دنوں میں اﷲ کریم کی مہربانی سے ہم اپنے ایک اورگراؤنڈ طیارے ائیر بس A320 کی مکمل بحالی میں کامیاب ہوجائیں گے اور انشائاﷲ جون میں ہی یہ طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارااصل مقصد مسافروں کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے ۔ آمدن میں اضافے کے لئے بنیادی طور پر مسافروں اور کارگو کی جارحانہ مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانا ہے ،انہوں نے کہا کہ میری طرف سے اہل وطن اور تما م پی آئی اے کارکنان اور انکے اہل خانہ کو عید الفطر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ہو۔ پی آئی اے چیف