کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر رومان رئیس کی 2 سال کی بیٹی پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی کا سر زخمی ہو گیا اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ۔لیفٹ آرم فاسٹ بائولر قومی کرکٹری کی بیٹی کراچی کے نجی سپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے ۔ذرائع کے مطابق کرکٹر رومان رئیس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں سے بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بیٹی کے پہلی منزل سے گرنے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔