لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ بنیادی طو رپر ریڈیو کی رائٹر تھی اوراس کے ساتھ سٹیج ڈرامہ بھی لکھا ،کئی ڈراموں میں بہترین کردار ادا کر چکی ہوں لیکن سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ میں میرے کردار کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کیرئیر کے آغاز میں ایک ڈرامہ سیریل میں دو سین کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا تھا ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر کی درخواست پر کام کرنے کی حامی بھری اور اس کے بعد میرا کردار اس قدر پسند کیا گیا کہ و ہ سین ڈرامے کا سب سے طویل کردار ثابت ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘کے لئے اداکار نبیل نے کال کی تو میں نے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں حامی بھر لی تھی ۔