نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر سیکڑوں افراد نے ایک ساتھ یوگا کی شاندار پرفارمنس دیکر اس دن کو بھرپور انداز میں منایا۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد ایک جگہ پرجمع ہوئے اور ایک ساتھ یوگاکی شاندار پرفارمنس دی۔واضح رہے گذشتہ پانچ سال سے 21جون کے دن یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا بھرمیں خاص طور پر یوگا پرفارمنس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔