کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے تاریخی اقدام کے طورپر سندھ بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو بنیادی واعلیٰ تعلیم کے مفت ولازمی حصول کیلئے مالی تعاون کا فیصلہ کیا ہے ، تمام مردوخواتین قیدیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کریگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کی تمام جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرناشروع کردیا ۔قیدیوں سے انکے بچوں کی تعداد اور زیر تعلیم بچوں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ سزایافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول میں مدد جیل سے متعلق نافذ العمل نئے قانون کے تحت کیاجارہاہے ۔فیصلہ سزایافتہ قیدیوں کے بچوں کو سماجی تعلیمی میدان میں آگے لانے کیلئے کیاگیا۔