کراچی (سٹاف رپورٹر )سندھ کابینہ نے آٹے کے بحران پر قابوپانے کیلئے 14 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف مقررکرلیا ہے جبکہ موٹرسائیکلوں میں ٹریکرلگانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔گزشتہ روزوزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں پربریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات سعید غنی نے بتایا کہ خوراک،بلدیات اورزراعت پرمشتمل وزارتی کمیٹی قائم کی گئی جو پروکیورمنٹ کا طریقہ کاربنائیگی،کمیٹی قائم کرنیکا مقصد چھوٹے کسانوں سے خریداری یقینی بنانا ہے ،بائیکس میں ٹریکرکیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں آئی جی کلیم امام کو آئندہ کسی عہدے پرتعینات نہ کرنیکی سفارش وفاق کو ارسال کرنیکا فیصلہ کیا گیا، محتسب تقررپرگورنرکے اعتراضات مسترد کردیئے گئے ،سندھ اربن اینڈ ریجنل ماسٹرپلان اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جو تمام شہروں کا ماسٹرپلان بنانے کی مجازہوگی،سندھ کابینہ نے گھروں میں کام کرنیوالوں سے متعلق قوانین، سندھ پروبیشن آف ایمپلائزآف چلڈرن رولز 2018ء ، ہوٹل، موٹل،کلب،ریسٹورنٹ،ہیلتھ سینٹر،کاسمیٹکس وپلاسٹک سرجری، فیشن ڈیزائنگ،سلمنگ کلینک اوربیوٹی پارلرکی خدمات پرٹیکس کم کرنیکی تجویزمنظورکرلی ۔