کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سمندر کی صفائی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ وسیم اکرم نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں کہا کہ مبارک ہو سب کو کہ کیا زبردست صفائی کی گئی ہے سمندر کی۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر کراچی کے لوگوں کو بہت مبارک ہو۔وسیم اکرم نے کراچی کے لوگوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ جو سمندر پر گند ڈالتے ہیں وہ کراچی کے نہیں تو میں آپ کی بات مان لیتا ہوں، وہ یہاں کے نہیں تو پھر چاند سے آتے ہیں گند ڈالنے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ صفائی کے بعد یہ سمندر لگ رہا ہے کہ کوئی غیر ملکی بھی آئے تو اْسے ہم یہاں سیر و تفریح کیلئے لا سکتے ہیں۔