لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں ۔اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی تصاویر شیئر کیں ہیں جو ساحل پر لی گئی ہیں، ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے جس پر مداح تنقید کر رہے ہیں۔تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا، شدید تنقید کے بعد اداکارہ کو کمنٹس بھی بند کرنا پڑگئے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ نے اسی طرز کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں نے بہت تنقید بھی کی تھی۔