سجاد قادر

دنگل فلم میں عامر خان کے ساتھ بہترین اداکاری کرنے والی بالی وڈ ادکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے فالورز کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ کر لیا ہے۔دنگل فلم میں ان کے کردار کو خاصا سراہا گیا تھا مگر عامر خان اور امیتابھ کے ساتھ کی گئی اس کی فلم ٹھگز آف ہندوستان باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر سکی۔یہ فاطمہ ثنا کی خوش قسمتی ہے کہ پہلی فلم میں عامر خان دوسری میں امیتابھ بچن اور تیسری میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔یوں فاطمہ نے بڑی آسانی کے ساتھ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ،بالی وڈ شہنشاہ اور بالی وڈ کنگ کے ساتھ ایکٹنگ کرنے کاموقع حاصل کر لیا وگرنہ تو اداکارائوں کو کئی برس لگ جاتے ہیں تب بھی ان سپر سٹارز کے ساتھ سکرین پرنمودار ہونے کا موقع نہیں ملتا۔شاہ رخ خان کے ساتھ فاطمہ کی جوڑی ’’سلیوٹ‘‘فلم کے لیے بنائی گئی ہے۔یہ ایک انڈین خلاباز کی بائیوپک فلم ہے جس نے خلا میں جانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔فلم میں کام کرنے کے لیے شاہ رخ خان پرجوش ہیںا ور فاطمہ ان سے بھی زیادہ خوش کیونکہ ایک تو فلمی پراجیکٹ بڑا ہے اور دوسرا ساتھی اداکار بھی شاہ رخ خان ہے۔دیکھتے ہیں دونوں کی جوڑی کیسی سکرین کیمسٹری بناتی ہے۔