ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کی مشہور ماڈل کو اپنے شوہر کی دولت اندھا دھند خرچ کرنے پر صرف تین ماہ میں طلاق ہوگئی ہے ۔کاٹو ساری گزشتہ برس ستمبر میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ایک 36 سالہ مالک کی دوست بنی تھیں۔ منگنی کے بعد ہی انہوں نے 9 لاکھ ڈالر یعنی 15 کروڑ روپے کے زیورات، زیبائش اور ڈیزائنرکپڑوں اور بیگ پر خرچ کردئیے تھے ۔ اس کے بعد ستمبر 2019 میں دونوں کی شادی ہوئی جس کے بعد ماڈل کی شاہ خرچیاں مزید بڑھ گئیں۔واضح رہے کہ ان کے شوہر نے منگتی کی انگوٹھی مشہور کمپنی ہیری ونسٹن سے ڈیزائن کروائی تھی جس کی قیمت 40 لاکھ روپے یعنی 27 ہزار ڈالر تھی۔ جب کاٹو کا ہاتھ نہیں رکا تو اس کے شوہر نے اسے خرچ کم کرنے کا بار بار مشورہ دیا۔ اس کے بعد ماڈل کو تین ماہ بعد طلاق ہوگئی جس کا اعلان انہوں نے یوٹیوب پرکیا ہے ۔کاٹو ساری نے کہا کہ ان کے خرچیلی طبیعت کو طلاق کی وجہ جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا اصرار تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں دھوکہ دیا ہے ۔ شادی سے قبل انہیں رقم خرچ کرنے کی اجازت تھی لیکن شادی کے فوراً بعد ہی شوہر کا رویہ بدل گیا اور اس نے بے جا پابندیاں عائد کردیں۔