کوپن ہیگن(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وبا کے تناظر میں دلچسپ واقعات رونما ہورہے ہیں اور اب امریکہ میں ایک جوڑے نے طلاق کے 31 سال بعد دوبارہ اسی تاریخ کو شادی کرلی جس تاریخ کو پہلی بار شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔اس وقت خاتون لوٹ اور مرد کیلڈ کی عمر بالترتیب 75 اور 82 برس ہے ۔ انہوں نے تین اپریل 1965 کو ڈنمارک کے نکولائی چرچ میں شادی کی تھی اور اب 55 سال بعد عین اسی تاریخ کو دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔