لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکار و ہدایتکار عثمان پیرزادہ نے کامیڈین غفار لہری کو شوبز سرگرمیا ں جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا۔یہ مشورہ انہوں نے گذشتہ روز پیروز میں ہونیوالی ایک ملاقات کے دوران دیا۔عثمان پیرزادہ نے کہاکہ غفار لہری نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جو کہ غلط تھا ان کا کہنا تھا کہ غفار لہری نے ہمارے ساتھ گذشتہ بیس پچیس سال کام کیا ہے یہ ایک خوددار آرٹسٹ ہیں جن کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں یہ بندہ کبھی غلط کمپرومائز نہیں کرتا اور ہرکسی کے ساتھ اچھائی کا سوچتاہے مگر میرا ان کو مشورہ ہے کہ حالات سے گھبرا کر میدان چھوڑنا اور ناامیدی اختیار کرنا غلط ہے ان کا کام کامیڈی ہے اور دکھی چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے جو کہ ایک عبادت بھی ہے ۔ اداکار غفار لہری کا کہنا تھا کہ معروف اداکار کا حکم سرآنکھوں پر مگر بغیر معاوضہ کام نہیں کرونگا۔ اللہ کے بندوں کو خوش کرنے کا مطلب اللہ کو خوش کرنا ہے ۔ اس لیئے میں اسے یہی کہوں گا کہ یہ شوبز نہ چھوڑیں بس منتخب لوگوں کے ساتھ کام کریں جو ان کے فن کی قدر کرتے ہیں اور ان کے فن کی بدولت انہیں معاوضہ بھی دیتے ہی۔اس موقع پررفیع پیرتھیٹر کے روح رواں سادان پیرزادہ نے کہاکہ غفار لہری 25 سال سے ہمارے فیسٹیولز کا حصہ رہے ہیں ان کا جذبات میں آکر شوبز چھوڑنا غلط ہے یہ ایک آرٹسٹ ہیں اور ہمیشہ آرٹسٹ ہی رہیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں اور اور انہیں دوبارہ شوبز جوائن کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اس لیئے انہیں دوبارہ شوبز کی دنیا میں ویلکم کریں اور اس آرٹسٹ کی قدر کرتے ہوئے اسے بامعاوضہ کام دیں بلا معاوضہ نہیں تاکہ ایک آرٹسٹ حالات کا شکار ہو کر گمنامی کے اندھیروں میں نہ ڈوب جائے ۔