لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل واداکار عثمان راج کی پہلی فلم "چھولے آسمان’’ کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس فلم میں عثمان راج کے مقابل ماڈل زارا احمد کو متعارف کرایا گیا ہے جب کہ کاسٹ میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کو بھی موقع دیا گیا ہے ۔یہ فلم کافی عرصہ سے نمائش کی منتظر تھی لیکن کورونا کے باعث سینما گھر بند ہونے سے اسے ریلیز نہیں کیا جا رہا تھا تاہم اب نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔یہ فلم آئندہ ماہ یعنی 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔ کاسٹ میں عثمان راج اور زارا احمد کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں راحیلہ آغا،انجم حبیبی،خالد معین بٹ،علی عمران زیدی سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔