کراچی (نیٹ نیوز) ڈرامہ سیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں میجر ہمایوں کی انٹری اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں میجر ہمایوں کی انٹری اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کو سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔میجر ہمایوں کا کردار اداکار ہمایوں سعید کر رہے ہیں جو بھارتی پائلٹ سے سوالات کرتے نظر آ رہے ہیں اور ہمایوں کا لہجہ دیکھ کر بھارتی پائلٹ کی حالت نہایت خراب ہورہی ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے باتھ روم جانا ہے ۔ڈرامے کی آخری قسط 14 مارچ کو سینما گھروں میں بھی دکھائی جائیگی۔