کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی وسیم اختر کے بیان اوروفاقی وزیرعلی زیدی کی صفائی مہم پرردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کو برباد کرنے والے آج دوسرں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کا سندھ حکومت پرالزام آج کا بڑا لطیفہ ہے ۔انہوں کہا ہے کہ میئر سے کچھ بنتا نہیں تو الزام تراشی پر اترآتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کراچی کے دعویداروں نے ہی اس شہر کو نوچ کرتباہی کے دہانے پرپہنچایا۔انکا کہنا تھا کہ بحری امو رسنبھالے نہیں جاتے چلے ہیں شہر صاف کرنے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیربحری امورکے نام نہاد صفائی مہم فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں۔