لاہور(شوبزڈیسک ) گلوکار علی ظفرکو سیپما کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئیکون کا ایوارڈ دیا گیا ۔ سیپما (شان پاکستان اچیو منٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈزاورگلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔علی ظفر کو اس ایونٹ میں سپیکر کے طورپربھی مدعوکیا گیا تھا۔