کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں انکشاف کیا کہ سید منور حسن،علامہ طالب جوہری کو کورونا تھا اسی سبب ان کا انتقال ہوا۔مفتی نعیم کے اہل خانہ بھی کورونا میں مبتلا تھے تاہم وزیر اعلی ٰ نے اپنی تقریرکے دوران ہی اچانک وضاحت کی کہ سید منور حسن کا انتقال کورونا وائرس سے نہیں ہوا،مجھ سے غلطی ہوئی جس پر میں معافی چاہتا ہوں۔