پیرس(شوبز ڈیسک)فرانس کی کامیاب اداکارہ اڈیل ہینیل نے رواں ماہ نامور ہدایت کار کرسٹوف روجیا پر نوجوانی میں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پوری فرانس کی فلمی دنیا کو حیران کردیا تھا اور اب اداکارہ نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی۔ انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اڈیل ہینیل نے پولیس میں درج کردہ شکایت میں ہدایت کار کرسٹوف پر الزام لگایا کہ ہدایت کار نے انہیں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب ان کی عمر 12 سے 15 سال تھی۔خیال رہے کہ اڈیل نے 4 نومبر کو میڈیا پارٹ نیوز نامی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔انہوں نے کرسٹوف روجیا پر الزام لگایا تھا کہ کرسٹوف نے 15 سال کی عمر میں انہیں بوسہ دینے کی کوشش کی تھی۔