پیرس( ویب ڈیسک) یوں تو آپ نے کئی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن جناب یہاں تو طیارہ ہی ڈانس فلور میں تبدیل ہوگیا ہے ،جہاں ماہر ڈانسر آسمان کی بلندی پرشاندار پرفارمنس دے رہی ہیں۔ یہ دلچسپ ڈانس پرفارمنس فرانسیسی ایئر لائن کی پرواز کے دوران دیکھی گئی جب پیرس اوپرا ہاؤس کی ڈانسرز نے آسمان کی بلندی پر اڑان بھرتے طیارے میں بیلے ڈانس کی شاندار پرفارمنس پیش کی۔ یوں جہاز میں ڈانس پرفارمنس کو مسافروں نے بھی بیحد انجوائے کیا اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے لگے ۔