لاہور( کلچرل رپورٹر) معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے لاہور آرٹس کونسل کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام الحمراء لائیو میں خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو الحمرالائیو کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا،اس پروگرام کی مرہون منت ملنے والی کامیابیوں کے بارے میں انھیں بتایا۔ معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے الحمرا لائیو میں نوجوانوں فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور انہیں داد دیتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہاکہ فنون لطیفہ میں نوجوانوں کی دلچسپی قابل ستائش ہے ،پاکستانی نوجوان دُنیا کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،آرٹ،موسیقی، ڈرامہ،مصوری کی ترویج و ترقی میں الحمراء کا اہم کردار ہے ۔