لاہور(شوبز ڈیسک)میزبان و اداکارہ صنم جنگ کو چھوٹی بہن سونیا جنگ کی شادی کے بعد یاد ستانے لگی۔انسٹاگرام پر اپنی بہن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔صنم جنگ کا کہنا تھا کہ سونیا سب سے چھوٹی بہن ہے والد صاحب کو ہمیشہ اس کی شادی کی فکر رہتی تھی تاہم اس کا رشتہ آگیا، اچھے لوگ تھے، لڑکا سونیا کا کلاس فیلو تھا۔ انہوں نے بہن کی نئی زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔