کراچی،لاہور (سٹاف رپورٹر،این این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں ہو گا ۔لاہور میں صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب کی زیر صدارت آج قبل از نمازمغرب ایوان اوقاف میں ہوگا۔