کولمبیا(ویب ڈیسک)ایک ڈاکٹر کی سرجری کی ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مریض کے حلق سے ایک 7 انچ طویل مچھلی نکال رہا ہے۔ کولمبیا میں24 سالہ شخص اپنے فارغ وقت میں مچھلی پکڑنے کیلئے آیا تھا۔ایک مچھلی اس کے کانٹے میں پھنسی اتنے میں دوسری مچھلی بھی کانٹے میں پھنس گئی۔مذکورہ شخص دوسری مچھلی کو بھی چھوڑنا نہیں چاہتا تھا چانچہ اس نے پہلی مچھلی کو اپنے منہ میں رکھنا چاہا، لیکن اسی وقت مچھلی پھسل کر اس کے حلق میں پھنس گئی۔24 سال شخص قریبی ہسپتال کی طرف بھاگا لیکن وہ ڈاکٹرز کو کچھ بتا نہیں پارہا تھا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر اس کا سکین کیا اور سکین دیکھنے کے بعد ایک مختصر سرجری کر کے اس کے حلق سے مچھلی نکال لی۔