دریا خان مری (نامہ نگار) مقتولہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی بیٹی ڈاکٹر فاطمہ نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیاہے ۔ نوشہرو فیروز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاطمہ نے کہا کہ ماں کا مشن آگے چلانا چاہتی ہوں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی رہنماؤں کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ اپنی بہادر ماں کی طرح غریب عوام کی خدمت کرکے والدہ کا نام روشن کروں گی۔