ملتان(شیخ محمد ارسلان ) ملتان میٹرو بس سکینڈل میں مطلوب ملزم انگلینڈ سے کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع ے معلوم ہوا ہے کہ ملتان میٹرو بس کرپشن سکینڈل میں کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث کنٹریکٹر سید مسعود شاہ گرفتاری کے ڈر سے عرصہ دراز سے لندن میں مقیم تھا،گزشتہ روز نجی ائیر لائن کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جسے بورڈنگ کے دوران ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے لیا،جس پر اس نے مزاحمت کی تاہم اہلکاروں نے اسے ہتھکڑی لگا کر سپیشل سیل منتقل کر دیا اور نیب حکام کو اطلاع دی گئی،معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو آج نیب ملتان ڈویژن کے حوالے کیا جائے گا،واضح رہے کہ ملتان میٹرو کرپشن کیس میں مذکورہ ملزم کو دوران تحقیقات قصور وار قرار دیا گیا تھا جس پر ملزم برطانیہ فرار ہو گیا تھا جسے احتساب عدالت ملتان نے اشتہاری قرار دیا تھا۔