لاہور ( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میرے خاندان کی چوتھی نسل شوبز کی دنیا سے وابستہ ہے ، ہمارے ملک میں اداکاری کے لئے کوئی اکیڈمی نہیں بلکہ یہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر اور سینئرز کی رہنمائی میں کام سیکھا جاتاہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فن اداکاری میں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے جس کے خاندان کی چوتھی نسل شوبز کی دنیا میں آئی ہے ۔