لاہور( کلچرل رپورٹر ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے ایک بار پھر ترکش سیریز ارطغرل غازی پر ایک بار پھر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ وہ دین ڈراموں اور فلموں سے نہیں سیکھتے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹویٹ میں شان شاہد نے کہا کہ وہ دین ڈراموں اور فلموں سے نہیں سیکھتے بلکہ اُن کی والدہ نے انہیں دین کی باتیں سکھائی ہیں۔ شان شاہد نے یہ بات ایک تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں صارف کو کہی، صدف خان نامی صارف نے شان کی سرکاری ٹی وی پر غیر ملکی مواد کو نشر کرنے کی مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شان کو اس ڈرامے پر اعتراض ہے ۔ شان نے بھی اپنے اوپر کی گئی تنقیدی ٹویٹ کو نظر انداز نہ کیا اور کرارا جواب دے ڈالا۔شان نے لکھا کہ میں ڈراموں اور فلموں سے دین نہیں سیکھتا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وضو کرنے والا شخص ایک تُرک اداکار ہے اور پیسوں کیلئے وضو کررہا ہے ۔